اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں “معرکہ حق یادگار” کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ یادگار مسلح افواج کی بہادری کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کی یاد میں تعمیر کی جا رہی ہے۔یادگار کا تھیم قرآنی آیت “بنیان مرصوص” سے لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ تھیم قوم کے اجتماعی غیر متزلزل عزم اور اتحاد کی علامت ہے، جو ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرتے ہوئے متحد رہنے کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے۔فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو یادگار کے ڈیزائن اور تعمیر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔