پاکستان نے یوکرین میں بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے عالمی ادارے کی سلامتی کونسل کے یوکرین سے متعلق ہنگامی اجلاس میں قومی بیان دیتے ہوئے مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے امریکہ کی قیادت میں اقدامات کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں بند نہیں ہونی چاہئیں اور سنجیدگی کے ساتھ جاری رہنی چاہئیں جس کے بعد مزید سفارت کاری، گہرے روابط اور منظم بات چیت کو ان کاوشوں کا حصہ بنایا جانا چاہئے۔