پنجاب رینجرزکاسیلاب سے متاثرہ سلیمانکی میں ریسکیوآپریشن جاری

پنجاب رینجرزکاسیلاب سے متاثرہ سلیمانکی میں ریسکیوآپریشن جاری

پاکستان رینجرز (پنجاب) کا سیلاب سے متاثرہ سلیمانکی میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔سلیمانکی میں سیلاب میں پھنسے 55 افراد اور 150 مویشیوں کو پاکستان رینجرز پنجاب نے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں، جن میں سیلاب متاثرین کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کے طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --