پاکستان نے غزہ کے علاقے خان یونس میںNasserہسپتال پر وحشیانہ اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں چار صحافیوں اور ایک امدادی کارکن سمیت کم از کم اکیس افراد شہید ہوگئے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ایک بیان میںکہا کہ ایک طبی سہولت پر یہ بہیمانہ اور گھنائونا حملہ اور شہریوں اور صحافیوں کو مسلسل نشانہ بنانا نہ صرف بین الاقوامی انسانی حقوق اور قانون بلکہ آزادی صحافت کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے عالمی برادری سے پاکستان کے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ وہ ایسے گھنائونے جرائم پر اسرائیل کا محاسبہ کرے اور اس کے استثنیٰ کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
