ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان، نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خدشہ

ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان، نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خدشہ

ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ منگل کو گجرات ، سیالکوٹ ،جہلم، نارووال سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں مزید موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارش سے نارووال، سیالکوٹ،گجرات،جہلم،منڈی بہاؤالدین ،گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔ بارش کی وجہ سے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے جبکہ کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --