خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں پولیس نے فتنتہ الخوارج کے خلاف جاری کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ساجد نامی کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع دیر بالا میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فتنتہ الخوارج کے مقامی کمانڈر ساجد کو ہلاک کردیا۔
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ساجد کو ہلاک کیا گیا اور اس کی لاش بھی برآمد کرلی گئی ہے۔سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ساجد پولیس فورس سمیت سیکورٹی فورسز کے خلاف بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ڈی پی او دیر بالا سید محمد بلال کا کہنا تھا کہ فتنتہ الخوارج کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رہے گا، فورسز کا ساتھ دینے پر اہل علاقہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔