توشہ خانہ ٹو کیس، وکلا اور فیملی ممبران کو سماعت میں آنے کی اجازت

توشہ خانہ ٹو کیس، وکلا اور فیملی ممبران کو سماعت میں آنے کی اجازت

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، اڈیالہ جیل میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے تحریری حکم جاری کیا جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت دی گئی کہ وکلا اور فیملی ممبران کو سماعت میں آنے کی اجازت دی جائے۔

عدالتی حکم کے مطابق جن وکلا کے وکالت نامے جمع ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل ان کو جیل میں داخلے کی اجازت دیں، جیل کے باہر موجود فیملی ممبران کو بھی سماعت کے دوران شرکت کی اجازت دی جائے۔حکم نامہ بیرسٹر سلمان صفدر کی درخواست پر جاری کیا گیا ہے جنہوں نے جیل سماعت کے دوران وکلا اور فیملی کو روکنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو احکامات جاری کرنے کے بعد درخواست نمٹا دی۔

-- مزید آگے پہنچایے --