پاکستان نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ بھجوادی 

پاکستان نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ بھجوادی 

وزیراعظم کی ہدایت پرغزہ کیلئے امدادی سامان کی اکیس ویں کھیپ آج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کی گئی۔این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کھیپ میں ایک سو ٹن راشن، پکا ہوا کھانا اور پھلوں کے ٹن پیک شامل ہیں۔ائیرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چوہدری سالک حسین، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نمائندوں اور این ڈی ایم اے کے حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وزیر نے غزہ کے لوگوں کیلئے امدادی سامان کی فوری ترسیل یقینی بنانے کیلئے قدرتی آفات کی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے اور فلاحی تنظیموں کی کاوشوں کی تعریف کی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ ان کی امداد یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --