پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹرائی نیشنز ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ٹیم کی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تیاری بہت اچھی ہے اور کھلاڑی بڑے میچز کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شاہین آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن گزشتہ رات ہوا جبکہ آج ہم اسٹیڈیم میں مکمل سیشن کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، "ہماری ٹریننگ ہمیں بڑے میچز کے لیے تیار کرنے میں مدد دے رہی ہے۔ اس مرتبہ ٹیم کی تیاری غیرمعمولی طور پر جلد اور منظم انداز میں ہوئی ہے، جو ایک مثبت علامت ہے۔”
شاہین آفریدی نے کہا کہ کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسانی سے مکمل تیاری نہیں کر پاتی، لیکن پاکستان ٹیم نے بہترین تیاری کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "ہمارا پہلا ہدف میچ جیتنا ہے، اور ہم مرحلہ وار اپنی کارکردگی بہتر بنائیں گے۔ اگر تیاری اچھی ہو تو نتیجہ بھی اچھا آتا ہے۔”
ٹیم میں مبینہ اختلافات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے وضاحت کی کہ، "ٹیم میں اتحاد ہے۔ ایک دو چھوٹی باتیں ہر خاندان میں ہوتی ہیں، لیکن انہیں وہیں رکھنا چاہیے۔ ہمارا کام پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنا ہے اور ہم وہی کر رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ باہر کے معاملات ٹیم کے کنٹرول میں نہیں ہوتے، اور سب کی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، "بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔”
شاہین شاہ آفریدی نے نوجوان کھلاڑیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی موقع ملے، اسے مکمل طور پر استعمال کریں، اور سینئرز کی پشت پناہی کریں۔ "ہم سب مل کر پاکستان کو کامیابی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،