پاک فوج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔پاکستان آرمی کی انجینئرنگ کور کے دستے شانگلہ اور بونیر میں سیلاب سے نمٹنے اور بچاؤ کے کاموں کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔امدادی کارروائیوں کے بعد پیر بابا بائی پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔فوج نے بھاری مشینری کی مدد سے بیس کلو میٹر طویل آلوچ پران سڑک کو سات مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے پر بحال کیا۔ریسکیو آپریشن کے بعد پورن گاؤں سے زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا ہے۔
