پائلٹ آفیسر راشد منہاس (نشان حیدر) کی برسی آج منائی جارہی

پائلٹ آفیسر راشد منہاس (نشان حیدر) کی برسی آج منائی جارہی

پائلٹ آفیسر راشد منہاس (نشان حیدر) کی 54ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔آج کے دن 1971 میں پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے غیر معمولی عزم اور بے لوثی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کیا۔ان کا لاجواب جذبہ، وفاداری اور حب الوطنی مسلح افواج اور قوم کے لیے ایک لازوال ترغیب کا باعث ہے۔دریں اثناء چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس نے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جن کی عظیم قربانی جرات اور فرض شناسی کی اعلیٰ روایات کی مظہر ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کو ان کی 54ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ راشد منہاس کی عظیم قربانی ہمت اور فرض شناسی کی اعلیٰ روایات کا مظہر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ راشد منہاس کا بے مثال جذبہ، وفاداری اور حب الوطنی مسلح افواج اور قوم کے لیے لازوال تحریک ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ راشد منہاس کا نام قوم کی تاریخ میں ہمیشہ وفاداری، حوصلے اور فخر کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --