پاکستان اوربنگلہ دیش کا توانائی کے شعبےمیں مل کرکام کرنے کاعزم 

پاکستان اوربنگلہ دیش کا توانائی کے شعبےمیں مل کرکام کرنے کاعزم 

وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش مستقبل میں لائم اسٹون، کوئلہ اور پیٹرولیم مصنوعات کے شعبوں میں ممکنہ شراکت داری کے مواقع تلاش کریں گے۔

اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔وفاقی وزیرِ علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں اور حکومت دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور توانائی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ دونوں ممالک قریبی اشتراک عمل کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستے کھول سکتے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --