خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد تین سو پچیس ہو گئی ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر ایک سو چھپن افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ادھر پشاور میں مسلسل بارش کے باعث مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ریسکیو 1122 نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری دوروں سے گریز کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں۔
