پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز

پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز

سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔حکومت براڈ بینڈ صارفین کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ایک اہم اقدام میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں آئی ٹی اور فائبر آپٹک انفراسٹرکچر کی تنصیب کے لیے رائٹ آف وے چارجز کو ختم کر دیا ہے۔ ان چارجز کو ختم کرنے سے انٹرنیٹ سروسز کو مزید سستی اور قابل اعتماد بنانے، نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے کی توقع ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --