سیلاب سے نمٹنے اور بحالی کی کوششوں پر مدد، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کے مشکور

سیلاب سے نمٹنے اور بحالی کی کوششوں پر مدد، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کے مشکور

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کی یکجہتی اور پاکستان میں حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے امداد اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے اس کی تیاری پر اظہار تشکر کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج برطانوی سیکرٹری خارجہ برائے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ برطانیہ کی یکجہتی کا اظہار کیا۔ڈیوڈ لیمی نے نائب وزیر اعظم کو لندن کا نتیجہ خیز دورہ کرنے کی خواہش بھی کی۔اس موقع پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ وہ برطانیہ کی قیادت کے ساتھ مسلسل روابط کے منتظر ہیں۔

 

-- مزید آگے پہنچایے --