چین میں تیسری ہنگور کلاس آبدوز ” پی این ایس ایم مینگرو” کی لانچنگ تقریب

چین میں تیسری ہنگور کلاس آبدوز ” پی این ایس ایم مینگرو” کی لانچنگ تقریب

پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز ” پی این ایس ایم مینگرو” کی لانچنگ تقریب چین میں منعقد ہوئی۔ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پروجیکٹ-2، وائس ایڈمرل عبدالصمد، جو تقریب کے مہمان خصوصی تھے، نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ ایک محفوظ اور تعاون پر مبنی میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں طاقت کے توازن اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔وائس ایڈمرل عبدالصمد نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔پاکستان نے چین کے ساتھ ہنگور کلاس کی آٹھ آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ کیا تھا۔معاہدے کے مطابق چار آبدوزیں چین میں تعمیر کی جائیں گی جبکہ باقی چار کراچی شپ یارڈ میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے انتظامات کے تحت بنائی جائیں گی۔یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی، جس سے وہ طویل فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنا سکیں گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --