مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی مظالم کے بارے میں رپورٹ جاری

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی مظالم کے بارے میں رپورٹ جاری

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک متنازع خطہ ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کسی بیرونی تحریک کا نتیجہ نہیں، کشمیر میں جدوجہد بیرونی نہیں ایک خالص مقامی، عوامی اور تاریخی تحریک ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اور فوج نے اس تحریک کو دبانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔

رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کو خاموش کروانے کے لیے بھارتی فوج نے جعلی مقابلے، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، غیرقانونی گرفتاریاں اور وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 لاکھ بھارتی فوجی کشمیر میں تعینات ہیں لیکن نہ امن بحال ہوا اور نہ ہی عوامی مزاحمت ختم کی جاسکی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسیوں کو مکمل ناکامی کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق آرٹیکل 370 کی منسوخی اور مقامی قیادت کے پابند سلاسل ہونے سے مقبوضہ کشمیر کو مزید عدم استحکام کا شکار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی حکومت گرتی مقبولیت سے توجہ ہٹانے کے لیے فوجی کمانڈرز کو اسٹیج شدہ آپریشنز پر مجبور کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق پہلگام آپریشن میں سیاسی فائدے کے لیے بھارتی فوجی 12 دن بھوکے پیاسے مٹی کھانے پر مجبور رہے۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ پہلگام میں بھارتی افواج اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان طویل ترین لڑائی ہوئی، 12 دنوں میں 9 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز ناکارہ ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق پہلگام میں 12 روزہ آپریشن کے دم توڑنے پر بھارتی فوج کو خالی ہاتھ پسپائی اختیار کرنا پڑی اور اس دوران کرنل سمیت 14 شدید زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، اصل انصاف تب ہوگا جب کشمیری عوام کو اُن کا حقِ خود ارادیت ملے گا اور ظلم کا سلسلہ ختم ہوگا۔اس حوالے سے رہنما حریت کانفرنس نے کہا کہ پہلگام آپریشن بھارتی فوج کی سب سے بڑی حالیہ شرمناک ناکامی ہے، مودی حکومت سیاسی ناکامی چھپانے کے لیے کٹھ پتلی فوجی آپریشن کروا رہی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --