انتونیو گوتریس کا سیلاب زدگان کی بحالی و ریلیف کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا اعادہ

انتونیو گوتریس کا سیلاب زدگان کی بحالی و ریلیف کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا اعادہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کے لئے پاکستان کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ امور خارجہ کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ یہ صرف مدد اور یکجہتی کا نہیں بلکہ یہ انصاف کا بھی معاملہ ہے۔

سیکرٹری جنرل نے بحالی اور تعمیرنو کے لئے پاکستان کی کوششوں میں بین الاقوامی مالی امداد اور اس کو بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے موسمیاتی اقدامات کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیاجن میں ترقی پذیر ممالک کی کوششوں پر خصوصی طور پر گفتگو ہوئی جن میں قرضوں کی معافی کا معاملہ بھی شامل تھا۔وزیر خارجہ نے ملک میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں پاکستان کے عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کیلئے سیکرٹری جنرل کے دورے کو بروقت قرار دیا۔انہوں نے پاکستان کے عوام کے لئے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے پر سیکرٹری جنرل کی بھرپور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا جن میں حکومت کے جاری اقدامات کے تعاون کے لئے اقوام متحدہ کی Flash Appeal بھی شامل ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --