وزیرِاعظم کو گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی بریفنگ

وزیرِاعظم کو گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی بریفنگ

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیرِاعظم سے ملاقات کی اور انہیں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال اور نقصانات سے آگاہ کیا۔انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران حالیہ قدرتی آفات میں جاں بحق افراد کے لیے دعا بھی کی گئی۔دریں اثنا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے بھی وزیرِاعظم سے ملاقات کی۔انہوں نے امدادی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان میں دانش اسکولز کے قیام کے فیصلے کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان اور ترقیاتی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --