ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی حکومت پر مذہبی بنیادوں پر تعصب کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا ڈائریکٹر ایلن پیئرسن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت امیگریشن سے متعلق سخت گیر پالیسی اپنا رہی ہے، خصوصاً ان افراد کے خلاف جو ہمسایہ ملک بنگلہ دیش سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت نے سینکڑوں بنگالی زبان بولنے والے مسلمانوں کو زبردستی بغیر کسی قانونی کارروائی کے بنگلہ دیش میں دھکیل دیا ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
