ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر طلباء نے قومی جذبے سے بھرپور قومی ترانہ پیش کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی آمد پر یونیورسٹی کی فضا پاک فوج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ عیاں تھا اور انہوں نے آپریشن بنیان ام مرسوس کی کامیابی پر اظہار یکجہتی کیا۔