پاکستان میں پہلی ٹریک لیس، بغیر ٹکٹ اور شمسی توانائی سے چلنے والی میٹرو کی تیاری مکمل

پاکستان میں پہلی ٹریک لیس، بغیر ٹکٹ اور شمسی توانائی سے چلنے والی میٹرو کی تیاری مکمل

پاکستان نے اپنی پہلی جدید اور ماحول دوست ٹریک لیس میٹرو متعارف کروانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جو نہ صرف شمسی توانائی سے چلے گی بلکہ اس میں بغیر ٹکٹ سفر بھی ممکن ہوگا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں سپر خودمختار ریل ریپڈ ٹرانزٹ (SRT) سسٹم کی پہلی نمائشی گاڑی پہنچا دی گئی ہے۔ یہ جدید نظام سب وے کی طرز پر کام کرے گا، تاہم یہ زمین کے اوپر عام سڑکوں پر چلے گا۔SRT سسٹم ورچوئل ٹریک ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جو فزیکل ریلوں کے بجائے سینسرز، GPS اور ڈیجیٹل میپنگ کا استعمال کرتا ہے، جس سے اس کی تنصیب اور آپریشن کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔بیٹری سے چلنے والی یہ خودمختار الیکٹرک گاڑی آزمائشی طور پر لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک پائلٹ پراجیکٹ میں چلائی جا رہی ہے۔منصوبے کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جو اس ٹیکنالوجی کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا مظہر ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --