وزیراعظم سے لیبیا کے کمانڈر انچیف کی ملاقات، دوطرفہ امور پر بات چیت

وزیراعظم سے لیبیا کے کمانڈر انچیف کی ملاقات، دوطرفہ امور پر بات چیت

لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹینٹ جنرل صدام خلیفہ ابو قاسم ہفتار نے ایک وفد کے ہمراہ آج (جمعہ) اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے لیبیا کے کمانڈر ان چیف اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور لیبیا کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے پاکستان میں ان کے استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --