حکومت بی آئی ایس پی میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے: سید عمران احمد شاہ

حکومت بی آئی ایس پی میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے: سید عمران احمد شاہ

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے وزیر سید عمران احمد شاہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جاری اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے لاہور میں بی آئی ایس پی کے مرکزی زونل آفس کے دورے کے دوران، انہوں نے پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی جانب سے اٹھائی گئی شکایات کے فوری اور موثر حل کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔وزیر نے بی آئی ایس پی پنجاب ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے صوبے بھر کے لاکھوں کمزور خاندانوں کو اہم خدمات کی فراہمی میں ان کی لگن اور محنت کو سراہا۔

-- مزید آگے پہنچایے --