این ایچ اے نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے اس عرصے میں پچاس ارب روپے زیادہ کمائے، عبدالعلیم خان

این ایچ اے نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے اس عرصے میں پچاس ارب روپے زیادہ کمائے، عبدالعلیم خان

سینیٹ کو آج بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے گزشتہ مالی سال کے دوران ریکارڈ آمدنی حاصل کی۔وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ این ایچ اے نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے اس عرصے میں پچاس ارب روپے زیادہ کمائے۔ انہوں نے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ کراچی کوئٹہ چمن ایکسپریس وے کی تعمیر حکومت کے اولین ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس پراجیکٹ پر پیش رفت کی پیروی کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے اور اس منصوبے کے لیے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی سے مختص فنڈز مختص کیے ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت صوبائی حکومتوں کو خطوط لکھے ہیں جن میں سیاحتی مقامات پر سڑکوں کی تعمیر نو کی پیشکش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت مقامات پر سڑکوں کا بہتر ڈھانچہ ان علاقوں میں سیاحت کو بھی فروغ دے گا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت محکموں میں میرٹ پر بھرتیاں کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں بھی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --