احسن اقبال کا گمراہ کن خبروں سے فوری نمٹنے کی ضرورت پر زور

احسن اقبال کا گمراہ کن خبروں سے فوری نمٹنے کی ضرورت پر زور

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے غلط اور گمراہ کن خبروں سے فوری نمٹنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی فریم ورک پر ہونے والے قومی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خبروں کی تصدیق آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس سلسلے میں حکومت میڈیا کی تعلیم کیلئے ایک ضابطہ اخلاق تشکیل دے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافتی تنظیمیں متحد ہوکرایک محتسب کی تقرری کریں جو غیرذمہ دارانہ خبریں نشر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرسکے۔

تعلیمی مواد کے بارے میں طلباء کی طرف سے سوالات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو روایتی طریقہ کار میں تبدیلی لانی چاہئے اور منطقی سوچ کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

-- مزید آگے پہنچایے --