پاکستان اور مصر نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص صحت کے شعبے میں تعاون مستحکم کرنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔یہ عزم پاکستان کے مصر میں سفیرعامرشوکت اور مصر کے نائب وزیراعظم اور صحت کے وزیر ڈاکٹر خالدعبدالغفار کے درمیان قاہرہ میں ملاقات کے دوران دہرایا گیا۔فریقین نے پاکستان اورمصر کے درمیان دوطرفہ تاریخی تعلقات میں اضافے کے امورکا جائزہ لیا۔مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں موجودہ شراکت داری بڑھانے بالخصوص عوامی صحت ، طبی تربیت ، ادویہ سازی میں تعاون اورمتعلقہ اداروں کے درمیان تجربات کے تبادلے پرغورکیاگیا۔
