پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ دفاعی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ دفاعی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

ترکیہ نے پاکستان کے ساتھ صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے ذریعے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔اس خواہش کا اظہار ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھوکے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال، جاری دفاعی تعاون میں پیشرفت اور مستقبل میں وار فیئر کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت تیز کرنے کیلئے مخصوص مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔انہوں نے تربیت کیلئے اشتراک عمل بڑھانے کی غرض سے ضابطہ کار کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا اور دوطرفہ اور کثیر جہتی سطح پر مشترکہ فضائی مشقوں کو توسیع دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --