ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبرتمام مشکلات سےمادر وطن کےدفاع کے لیے پاک افواج کےغیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، آزادی اور امن شہداکی بے مثال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔