وزیرِاعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے شوشا، قرہ باغ پہنچ گئے

وزیرِاعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے شوشا، قرہ باغ پہنچ گئے

وزیرِاعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے شوشا، قرہ باغ پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر شوشا، قرہ باغ پہنچ گئے۔فذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیرِ ثقافت عادل کرملی، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --