حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر

حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر

حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔وازرت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق آن لائن پورٹل اور 15 نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے، حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مذہبی امور میں رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا، پاکستانی پاسپورٹ کے اہل سمندر پار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں۔وزرات مذہبی امور نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ پاکستان سے سفر حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے، حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026 کے مطابق الگ سے جاری کی جائیں گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --