جون 2025 میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردی کی 78 کارروائیاں کی گئیں جن میں 100 افراد جاں بحق اور 189 زخمی ہوئے۔دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک میں دہشتگردی کے 502 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 737 افراد جاں بحق اور 991 زخمی ہوئے، دہشتگردی کے ان واقعات میں زیادہ تر حملے سکیورٹی فورسز، عوامی مقامات اور اہم تنصیبات پر کیے گئے۔دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سکیورٹی ادارے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
