بھارت کی اتنی تذلیل بھارتی فوج تسلیم نہیں کرپارہی، ناصر جنجوعہ

بھارت کی اتنی تذلیل بھارتی فوج تسلیم نہیں کرپارہی، ناصر جنجوعہ

قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہےکہ بھارت کی اتنی تذلیل ہو چکی ہے کہ اب بھارتی فوج بھی اسے قبول نہیں کر رہی اور ملبہ بھارتی حکومت پر ڈال رہی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ مودی اور ان کے چند ساتھیوں نے بھارتی سیاسی اور عسکری نظام کو بُرے طریقے سے نیچا دکھایا جس کے بعد بھارت کا بلیم گیم شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی اتنی تذلیل ہو چکی ہے کہ اب بھارتی فوج بھی اسے قبول نہیں کر رہی اور ملبہ بھارتی حکومت پر ڈال رہی ہے۔سابق مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کی بنیادپر مودی نے جو اقدام کیا اور سندھ طاس معاہدہ معطل کیا اُسے دنیانے قبول نہیں کیا، تذلیل شدہ اور شکست خوردہ ذہن سے ہمیشہ خطرہ رہتاہے، بھارت اس سے بھی بڑی اور مختلف حرکت کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --