وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ کو واجبات فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی وزیر نے آج اسلا م آباد میں Railcop کی سرگرمیوں اور کارکردگی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مالیاتی نظم و ضبط اور نقد رقم کی ترسیل کو بہتر کرنے کیلئے تمام واجب الادا رقم کی فوری وصولی بھی یقینی بنائے۔اجلاس میں ریل کوپ کے جاری منصوبوں ، مالیاتی امور اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔حنیف عباسی نے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
