حکومت ایران، عراق میں پاکستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی:اسحاق ڈار

حکومت ایران، عراق میں پاکستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی:اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کی روشنی میں حکومت ایران اور عراق میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ایکس پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ کل تک ایران سے 450 پاکستانی زائرین کے انخلاء کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور اس وقت ایران میں مقیم پاکستانی طلباء کے محفوظ انخلاء کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ عراق میں پاکستانی سفارتخانہ فضائی حدود کی بندش کے باعث پھنسے پاکستانی زائرین سے رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عراق میں ان کے محفوظ قیام اور ممکنہ انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ 24/7 کام کرتا ہے اور اسے +92 51-9207887، ای میل: cmu1@mofa.gov.pk پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ خطے میں ہمارے سفارت خانے پاکستانی شہریوں اور زائرین کی مدد کے لیے تمام ضروری کوششوں کو قریب سے مربوط کر رہے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --