پاکستان کی بلغاریہ کی حکومت اور عوام کو سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر مبارکباد

پاکستان کی بلغاریہ کی حکومت اور عوام کو سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر مبارکباد

پاکستان نے اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر بلغاریہ کی قیادت اور عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی ہے۔ایک پیغام میں دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ خصوصی موقع ہماری دونوں قوموں کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بلغاریہ کے وزرائے خارجہ نے اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے ہماری مشترکہ کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے مبارکبادی پیغامات کا تبادلہ کیا۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پیغامات میں دونوں ممالک کے مفادات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے ہمارے عزم پر زور دیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --