معصوم بچوں کا قتل سمجھ سے بالاتر ہے، امریکا

معصوم بچوں کا قتل سمجھ سے بالاتر ہے، امریکا

امریکہ کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمتامریکہ نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل سمجھ سے بالاتر ہے۔ نٹالی بیکر نے کہا کہ ہم ان خاندانوں کے ساتھ غمزدہ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، اور ہمارے خیالات صحت یاب ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔امریکی سفارت خانے کا بیان تعلیمی اداروں اور بچوں کو نشانہ بنانے والے تشدد پر بڑھتی ہوئی عالمی تشویش کی عکاسی کرتا ہے، اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لیے عالمی برادری کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --