23 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں شکست ہو گئی۔آسٹریلیا کی ایجلا نے امریکی ٹینس سٹارسرینا ولیمز کو سات پانچ، چھ سات اور چھ ایک سے ہرایا۔میچ ہارنے کے بعد گفتگو میں سرینا ولیمز نے اپنی بہن وینس ولیمز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وینس نہ ہوتیں تو وہ بھی سرینا نہ بنتیں۔سرینا ولیمز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی انہوں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلے پر نظرثانی کا نہیں سوچا ہے۔واضح رہے کہ ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے یو ایس اوپن کے بعد ٹینس کو خیرباد کرنے کا اعلان کر چکی ہیں۔امریکی جریدے کے لیے اپنے آرٹیکل میں سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کی جگہ evolving کا لفظ استعمال کیا اور کہا کہ وہ سب کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کھیل سے علیحدہ ہو رہی ہیں۔چالیس سالہ ٹینس اسٹار نے کہا کہ فیملی پر توجہ دینا اب ان کی ترجیح ہے، کبھی سوچا نہ تھا کہ ٹینس اور فیملی میں سے ایک کو چننا ہوگا، ریٹائرمنٹ کا لفظ اچھا نہیں لگتا تھا۔