بھارتی جارحیت میں زخمی ہونیوالے مزید دو سپوتوں نے جام شہادت نوش کرلیا

بھارتی جارحیت میں زخمی ہونیوالے مزید دو سپوتوں نے جام شہادت نوش کرلیا

ہسپتال میں زیر علاج مادر وطن کے مزید دو زخمی سپوتوں نے آ ج جام شہادت نوش کیا جس سے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کے شہید ہونے والے جوانوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے جبکہ اٹھہتر فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والے ہیروز میں پاک فوج کے حوالدار محمد نوید شہید اور سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز شہید شامل ہیں۔

ان کی شاندار قربانیاں ان کے غیر متزلزل جذبہ حب الوطنی اور اپنے فرائض کے لئے جرات مندی اور بلند حوصلے کی مثال ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزیدکہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے عوام کے ساتھ ملکر ان بہادر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --