واپڈا کے 20 نئے انجنیئرز کا سکھی کناری ہائیڈروپاور اسٹیشن کا مطالعاتی دورہ

واپڈا کے 20 نئے انجنیئرز کا سکھی کناری ہائیڈروپاور اسٹیشن کا مطالعاتی دورہ

واپڈا کے ہائیڈروپاور انسٹی ٹیوٹ منگلا سے تعلق رکھنے والے 20 نئے انجنیئرز نے سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والے سکھی کناری ہائیڈروپاور اسٹیشن کا مطالعاتی دورہ کیا۔ واپڈا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ دورہ نئے انجنیئرز کی پیشہ ورانہ تربیت کا ایک اہم حصہ ہے۔

دورے کے دوران انجنیئرز کو سکھی کناری پراجیکٹ کی تعمیر، آپریشنل فریم ورک، اور منصوبے میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر شرکاء کو منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں کے علاوہ اس کی سماجی خدمات اور ماحول دوست توانائی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سکھی کناری ہائیڈروپاور اسٹیشن نہ صرف سی پیک کا ایک کلیدی منصوبہ ہے بلکہ یہ ملک میں صاف اور پائیدار توانائی کے حصول کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --