بھارت کا پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب

بھارت کا پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب

بھارت کا پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی "را” نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیز کو سرگرم کر دیا۔انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ "را” نے گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے، را نے بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیرقانونی افغانیوں کو ان شہروں میں دہشت گردی کی ہدایات دی ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ را نے کارروائیوں کے لیے دہشت گردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھجوا دیا، چند خود کش بمباروں کو متعلقہ علاقوں کی ریکی کروائی گئی، خودکش بمبار دہشت گردی کی کارروائی میں گاڑی یا موٹرسائیکل کا استعمال کر سکتے ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے مزید کہا ہے کہ بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر پاکستان میں بے امنی پھیلانا چاہتا ہے، دہشت گردی کے منصوبے کے پیچھے پہلگام فالز فلیگ آپریشن میں بری طرح ناکامی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --