صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں آبپاشی کے بہتر نظام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے یہ بات سندھ کے وزیرآبپاشی جام کمال شورو سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔صدر نے زراعت سمیت تمام شعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے آبی وسائل کے مناسب استعمال پر زور دیا ۔جام کمال شورو نے صدر کو سندھ میں آبپاشی کی جاری ترقیاتی سکیم سے متعلق بریفنگ دی۔