پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج (پیر) کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔ہنڈرڈ انڈیکس جو ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر ایک لاکھ سترہ ہزار تین سو پندرہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران ایک لاکھ اٹھارہ ہزار چار سو پانچ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔سٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --