پاکستان سے 178 زائرین کے ایک گروپ نے عظیم صوفی بزرگ حضرت امیر خسرو کے 721ویں عرس میں شرکت کیلئے دہلی میں ان کے مزار پر حاضری دی۔تقریب میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سعد احمد وڑائچ بھی موجود تھے۔یہ سالانہ عرس حضرت امیر خسرو کی علمی، ادبی اور روحانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کیا جاتا ہے۔
