شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرلNurlan Yermekbayev ایک وفد کے ہمراہ کل (جمعرات) سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔وہ پاکستان کا یہ دورہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی دعوت پر کررہے ہیں۔ دورے کے دوران سیکرٹری جنرل نائب وزیراعظم، وزیر تجارت اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایس سی او پاکستان کے لئے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی سماجی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔سیکرٹری جنرل کا یہ دورہ پاکستان کے لئے ایس سی او سیکرٹریٹ کے ساتھ باہمی علاقائی سلامتی اور معاشی اہداف کے حصول میں حمایت حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔
