رواں سال حکومت کی حج سکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حج کرینگے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

رواں سال حکومت کی حج سکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حج کرینگے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حکومت کی حج اسکیم کے تحت تقریباً 90,000 عازمین حج کریں گے۔اتوار کو لاہور میں حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج کی پروازیں اگلے ماہ کی 28 تاریخ سے شروع ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کے افسران ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر عازمین حج کی روانگی کے دوران ان کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ عازمین حج کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وہ سعودی عرب میں پیش آنے والی مشکلات سے بچ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی وزیر حج نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ اس سال کے حج کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --