ترقی اور امن کیلئے کھیلوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

ترقی اور امن کیلئے کھیلوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

ترقی اور امن کیلئے کھیلوں کا عالمی دن آج (اتوار) منایا جارہا ہے۔اس سال دن کا موضوع ہے ”سماجی شمولیت کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں”۔ترقی اور امن کے لیے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے کھیلوں کو اپنے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکزی ستون بنایا ہے کیونکہ کھیل قومی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی قومی کھیلوں کی پالیسی نچلی سطح پر شمولیت، ٹیلنٹ کی دریافت، صنفی مساوات اور شمولیت کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی جیسے اقدامات کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو سائنسی تربیت، مالی معاونت اور جدید سہولیات کی فراہمی کے ذریعے مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --