وزیر خا رجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 1500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثرہوئے ہیں،چاروں صوبوں میں سیلاب لوگوں کا سب کچھ بہاکرلے گیا۔
انہوں نے اپیل کی کہ ہر پاکستانی کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کرنے چا ہییں۔واضح رہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جس کے بعد دریا سے منسلک اضلاع کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ، چشمہ، گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہے، دریائے سندھ سے منسلک تمام اضلاع کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔