امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں افطارڈنر دیا جس میں مختلف مسلم ممالک کے سفیروں اور امریکا کی سرکردہ مسلم کمیونٹی کی بعض اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں مسلم کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور ان کی توثیق کو اہم قراردیا۔ صدرٹرمپ نے اپنے خطاب میں کئی ملکوں کے سفارت کاروں کا وائٹ ہاؤس کے اس افطار ڈنر میں شرکت پر خاص طور پر شکریہ ادا کیا، اس ضمن میں انہوں نے پاکستانی سفیر کی موجودگی پر بھی اظہار تشکر کیا۔ تقریب کے بعد صدر ٹرمپ نے کئی مہمان شخصیات بشمول سفیروں سے مختصر ملاقات اور مختصر بات چیت بھی کی۔