نظربندی قانون کی معطلی کیخلاف لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم

نظربندی قانون کی معطلی کیخلاف لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے نظربندی قانون کی معطلی کیخلاف لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔فیصلے کے مطابق 7 اپریل کو نظر بندی قانون کے سیکشن کے خلاف لارجر بنچ سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے نظر بندی قانون کے سیکشن 3 کی معطلی کے کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --